بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
ویراٹ کوہلی نے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو پاک بھارت میچ کی اپ ڈیٹ دیں، انہوں نے لکھا کہ لوگوں کی جانب سے آج کل سب سے زیادہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا اتوار کو ہونے والے سب سے بڑے میچ کیلئے آپ نروس ہیں؟
People: Big match on Sunday. You’re nervous, right?
Me: pic.twitter.com/HXDWeKrYFR
— Virat Kohli (@imVkohli) October 21, 2021
جس کے جواب میں انہوں نے کچھ لکھا تو نہیں لیکن اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے ایک برینڈ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور وہ اس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
مداح اس ٹویٹ کا مطلب یہ نکال رہے ہیں کہ وہ مقابلے کے لیے بالکل تیار ہیں، اور اپنی پوری تیاری کے ساتھ ہی میدان میں پاکستان کا مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں 24 اکتوبر کو ہو گا۔