دوسری جنگ عظیم کے 24 بحری جہاز سمندری سطح پر نمودار


جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبے 24 بحری جہاز حیران کن طور پر سمندر کی سطح پر نمودار ہوگئے ہیں۔

جہازوں کو دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فوج کی طرف سے نشانہ بنا کر ڈبو دیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ سمندر کی تہہ میں پڑے تھے۔

آتش فشاں پہاڑ کی راکھ اور لاوے سے سمندر کا ’بیڈ‘ اوپر اٹھنا شروع ہوگیا، جس کے ساتھ جہازوں کا ملبہ بھی اوپر آ گیا۔

سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بحری جہازوں کا یہ ملبہ آتش فشاں کی راکھ کے اوپر موجود ہوتا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران اس پر امریکہ کا قبضہ ہو گیا تھا۔ تاہم امریکہ نے 1968ءمیں یہ جزیرہ جاپان کو واپس کر دیا جس کے بعد سے یہ جاپانی فوج کے زیرتسلط ہے۔


متعلقہ خبریں