شاہ رخ خان بیٹے کو ملنے جیل پہنچ گئے


بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملنے جیل پہنچ گئے۔

گزشتہ روز منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت ممبئی سیشن کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔

اب بیٹے کی ضمانت کے لیے شاہ رخ خان کو ہائی کورٹ جانا پڑے گا۔ شاہ رخ آرتھر روڈ جیل پہنچے جہاں میڈیا نے انیں گھیر لیا لیکن شاہ رخ نے کسی سے بات نہ کی۔


یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

این سی بی نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی  فلم کی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹ سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں