نیویارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای) میں ڈیبیوکرنے کے بعد وال اسٹریٹ میں بٹ کوائن کی قیمت تقریبا تین گنا بڑھ سکتی ہے۔
امریکی ریسرچ کنسلٹنسی فنڈ سٹرٹ کے مطابق نیویارک میں مقیم محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر ہونے کے بعد بٹ کوائن میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار ڈالر یعنی تقریبا 3 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔
مذکورہ محققین نے اس سے پہلے پیش گوئی تھی کہ اس سال کے آخر تک دنیا کی سب سے قیمتی کرپٹو کرنسی کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد
ماہرین کا کہنا ہے2021 بٹ کوائن کی تاریخ کا اہم ترین سال ہے جس میں بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح کو چھوجائے گی۔
چین میں کریک ڈاؤن اور ایلون مسک کے ٹیسلا کی جانب سے اسے مزید ادائیگی کے طور پر قبول نہ کرنے کے فیصلے کے بعد مئی میں کرنسی کی قیمت تیزی سے گر گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کی پھر اونچی اڑان، قیمت50 ہزار ڈالر سے زائد
اگست میں بٹ کوائن کی قیمت میں بہتری کے بعد پچاس ہزار ڈالر سے او پر چلی گئی تھی۔
جنوری سے اگست تک بٹ کوائن کی قدر میں 81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ جنوری2021میں بٹ کوائن صرف 27ہزار ڈالر میں ٹریڈ کر رہا تھا۔