بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان لڑکے کو جیون ساتھی چن لیا


مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر مصری مسلمان نوجوان نائل نصر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے مصری نوجوان کے ساتھ جنوری 2020 میں منگنی کی تھی ، عالمی میڈیا کے مطابق شادی کی دو تقاریب رکھی گئیں جن میں سے ایک مسلم تقریب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس پورشے پر کس سے ملنے جاتے تھے؟

16 اکتوبر کو ہونے والی تقریب بل گیٹس کی بیٹی کے 124 ایکٹر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جہاں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی، آس پاس کی سڑکیں بھی بند کر دی گئی تھیں، جبکہ اس شادی پر 20لاکھ ڈالرز کا خرچ ہوا.

مائیکروسافٹ کے شریک بانی نے سٹینفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کے فورا بعد 2018 میں 15.82 ملین ڈالر کی جائیداد اپنی بیٹی کے لیے خریدی تھی۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل ہی 27 برس کے بعد بل گیٹس اپنی اہلیہ میلنڈا سے الگ ہو گئے تھے، ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی راہیں جدا کرنے کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔


متعلقہ خبریں