رانا ثنا اللہ کا پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کا مشورہ

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

  رہنما مسلم لیگ ن  رانا ثنا اللہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو رد  کردیا۔

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے ۔وزارت نےجوتجویزبھیجی اس سےدگنااضافہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 49پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات بجلی،صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلےکبھی اتنااضافہ نہیں کیاگیا۔ساراظلم آئی ایم ایف کے کہنے پرکیاجارہاہے۔

رانا ثنا اللہ  کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔

جن حالات میں ملک کو دھکیل دیا گیا ہے یہ اب ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، اب قومی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایک چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے۔

انہوں نے پی ڈی ایم  کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے۔سیلکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں پیٹرول کہاں کتنے کا ؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نےعوام کاجیناناممکن بنادیا ہے۔ حکومت کوبرداشت کرنالوگوں کےبس میں نہیں رہا۔ عوام کوسڑکوں پرآکرآوازبلندکرنی چاہیے۔ جب تک نا اہل سلیکٹڈ ٹولہ  موجود ہے عوام پر ظلم ہوتا رہے گا۔

 


متعلقہ خبریں