امریکہ جانے کے منتظر غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری

America

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مکمل ویکسینیشن کرانے والے تمام غیر ملکی 8 نومبر سے امریکہ میں داخلے کے مجاز ہوں گے۔

افغان حکومت تسلیم نہیں، امریکہ: زرمبادلہ ذخائر پر سے پابندیاں ہٹائیں،طالبان

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کیون مینوز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کای ہے۔

کیون مینوز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی نئی سفری پالیسی جس میں غیر ملکی شہریوں کو امریکہ جانے کے لیے ویکسینیشن ضروری قرار دی گئی ہے 8 نومبر سے شروع ہوگی۔

پاکستان اور امریکہ جنوبی ایشیا میں امن کے خواہاں ہیں، دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان اور تاریخ بین الاقوامی ہوائی سفر اور زمینی سفر دونوں پر لاگو ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں