قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روزہ رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے جب کی ٹیسٹ کرکٹ میں بابر کی رینکنگ 7 ویں ہے۔
بابراعظم پاکستان کے تیسرے بیٹر ہیں جنہوں نے سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنا رکھی ہے۔ اس کے علاوہ وہ کلینڈ ایئر میں تین ٹی ٹوئنٹی سنچریاں اسکور کرنے والے بھی پہلے بیٹر ہیں۔
Third ?? batter to register a hat-trick of ODI 100s
8551 runs in international cricket
Currently the number one ODI batter in ICC Rankings
First ?? batter to score three T20 100s in a calendar year
Happy Birthday to the batting maestro, the all-format ?? captain @babarazam258! pic.twitter.com/uWikAFWgE0— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
قومی ٹیم کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 35 میچز کھیل کر 42.9 کی اوسط سے 2362 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 5 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بابراعظم نے 56.9 کی اوسط سے 83 میچوں میں 3985 بنا رکھے ہیں۔ بابراعظم نے ون ڈے میں 14 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔
دوسری جانب بابراعظم کی سالگرہ کے موقع پر پی سی بی سمیت قومی کرکٹرز اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
A special birthday treat for @babarazam258‘s fans ?? pic.twitter.com/H4mnEZPUUg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021