کمزور انسان کو انصاف ، طاقتور کو این آر او چاہیئے ہوتا ہے، عمران خان


کاشتکاروں کے لیے کسان پورٹل کااجرا کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ انصاف کمزور کو جبکہ این آر او طاقتور کو چاہئے ہوتا ہے۔ طاقتور کے آگے چھوٹے کسان کی نہیں چلتی۔ کسانوں کو پیسہ ملے گا تو زمین پر لگائے گا، لندن میں فلیٹ نہیں خریدے گا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورٹل کسانوں کی امداد اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن بنانے کے لیےکردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی آواز کوئی نہیں سنتا، وہ شوگر ملز کے پاس جاکر بھی مار کھاتا اور آگے بھی کٹوتی کاسامناکرتا ہے، چھوٹاکسان خوشحال ہوگاتوپیسہ بیرون ملک نہیں لےجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کوسہولیات پہنچانےکیلئےمتعدداقدامات کررہی ہے، بڑے کسانوں کی نسبت چھوٹے کسانوں کوچیزیں مہنگی ملتی ہیں، کسانو ں کی آواز اب کوئی نہیں دبائے گا اور پورٹل کے ذریعے اپنی شکایت درج کرواسکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے زراعت کو سی پیک میں شامل کردیا ہے،صحرائی علاقوں میں کاشت پر توجہ دی جارہی ہے ، پانی کے ذخائرمیں اضافہ کرناہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ روپے پر دباو عارضی ہے ۔ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ہمیں وسائل میں بھی اضافہ کرناہے۔


متعلقہ خبریں