سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن رولز 162 کے تحت سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی مقرر کی گئی ہے۔ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

پاکستان میں انتخابی عمل کے ذمہ دار ادارے کا کہنا ہے کہ درخواستوں پر پارٹی سربراہ کا دستخط ضروری ہے۔

پارٹی رجسٹریشن کے نئے طریقہ کار کے مطابق وہ سیاسی پارٹیاں انتخابی نشان کے لئے درخواست جمع کرا سکیں گی جنہوں نے گوشواروں اور انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائیں۔

انتخابی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں پرانے انتخابی نشانات کے لیے بھی درخواستیں دیں سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں