بھارت نے کشمیر چھین لیا ہم کہاں کھڑے ہیں؟ جادو ٹونے سے ملک چلارہے ہیں: فضل الرحمان

احتجاجی دھرنا ختم کرنیکا اعلان، عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

پشاور: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان سے اسلامی آئین کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہے لیکن یہ ہمیں حقوق پڑھاتے ہیں۔

وزیراعظم پھر سے جاہلانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہمارے حکمران جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے بغیر اپنا مقام نہیں بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کوسیکولر بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت نےکشمیر ہم سے چھین لیا تو ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کو بھارت نے دلیل بنا کر کشمیر ہم سے چھین لیا۔

جادو ٹونے سے ملک چلایا جا رہا ہے، عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

مولانا فضل الرحمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کوپتہ ہی نہیں ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر پرپاکستان کا مؤقف کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے اور مہنگائی و بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکریوں کو جھانسہ دے کر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی نااہلی تاریخ کا حصہ بن چکی، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج غریب آدمی بازار سے بچوں کے لیے راشن لینے کے قابل نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 74سالوں میں ملازمین کی تعداد ایک کروڑتک نہیں پہنچی لیکن یہ ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں