سرگودھا: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی سے چترال تک پوری قوم مایوس ہو چکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کر سکےاور کراچی سے چترال تک پوری قوم مایوس ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے صرف چہرے تبدیل ہو رہے ہیں لیکن نظام وہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ حسرتیں ایسی ہوتی ہیں جو حسرتیں ہی رہ جاتی ہیں، وزیر خارجہ
سراج الحق نے کہا کہ معاشرے میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ ملک میں سفارش اور کرپشن کا چرچہ ہے اور عالمی ادارے کرپشن کا بتا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن موجودہ حکومت کو مضبوط کر رہے ہیں۔
افغانستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور افغانستان کے معاملے پر عالمی طاقتیں ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہیں۔