24 سالہ ترک لڑکی دنیا کی قدآور خاتون قرار


دنیا میں سب سے زیادہ قد اس وقت 24 سالہ ترک لڑکی کا ہے جو سات فٹ 0.7 انچ ہے ۔ رومیصہ گیلجی کو چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں زندہ خاتون کی سند دی گئی ہے۔

رومیصہ ایک نایاب بیماری ویور سنڈروم کا شکار ہے جس میں قد اور جسم کے دیگر اعظا بیت تیزی سے بڑھتے ہیں۔

215 سینٹی میٹر کی رومیصہ وھیل چیئر کی محتاج ہیں لیکن وہ تھوڑا فاصلہ پیروں پر چل کر طے کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیماری کے بارے میں لوگ آگاہی حاصل کریں۔ اور زندگی میں آنے والی ہر مشکل کا بہادری سے سامنا کریں۔

رومیصہ کو 2014 میں سب سے لمبی نو عمر کا خطاب دیا گیا تھا اور اب انہیں سب سے لمبی خاتون کا خطاب دیا گیا ہے،سرٹفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنیز بک کے ایڈیٹر کریگ گلینڈے کا کہنا تھا کہ رومیسہ کا جذبہ بہت بلند ہے جو انہیں سب سے منفرد بناتا ہے۔

دنیا میں سب سے دراز قد زندہ مرد بھی ترکی میں ہی رہائش پذیر ہے۔ سلطان کوئسن کا قدم آٹھ فٹ تین انچ کےبرابر ہے۔


متعلقہ خبریں