پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 201 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار685ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47ہزار934کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں کورونا نے پھر تباہی مچا دی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 64ہزار142،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار366، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار32، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار312، بلوچستان میں 33 ہزار100، آزاد کشمیر میں 34 ہزار372 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار361 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 808 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار514، خیبرپختونخوا 5 ہزار666، اسلام آباد 935، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں