ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا، وزیرداخلہ


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا، 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،این سی اوسی کو بدنام کرنےکےلیے جعلی انداراج کیے جارہے ہیں،نادرا میں 163اہلکاروں کو پکڑا ہے ، انکے خلاف کیسز ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایچ 8میں تدفین کا فیصلہ ان کے خاندان کاتھا،وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصل مسجد میں تدفین کا انتظام کیا ،میری بھی خواہش تھی کہ ان کی تدفین فیصل مسجد میں ہو۔

شیخ رشید نے کہا کہ دو پاسپورٹ والوں کے بھی 5ہزارروپے فیس کردی ہے،جن بارڈر پر ایف آئی اے، اور کسٹمز نہیں وہاں تعیناتی کی سمری بھیج رہے ہیں،ہم 20ہزار افغانوں کو سہولت دے چکے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے حساس ترین مہینوں سے گزررہاہے،پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،سول ملٹری کاجواب فوادچودھری یا پرویز خٹک دےسکتے ہیں،افغانستان کا سکون ساری دنیا کا سکون ہے۔


متعلقہ خبریں