5 سال کی عمر سے کنگ فو کرتی 98 سالہ دادی کے چرچے، چین کی مارشل آرٹس دادی ابھی بھی روز پریکٹس کرتی ہیں اور اپنی ہمت اور مہارت سے نوجوانوں کو نیا جذبہ بھی دیتی ہیں.
الجزیرہ نے چین کی ایک باہمت دادی کی رپورٹ پیش کی ہے جو گھر بیٹھنے کی بجائے آج بھی اپنے شوق اور جنون کو پورا کر رہی ہیں۔
دادی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سارے کام خود کرتی ہیں اور انہیں کسی کی مدد درکار نہیں ہے۔
Meet the 98-year-old Chinese grandmother still practising Kung Fu ? pic.twitter.com/Y9lbQqIIFc
— Al Jazeera English (@AJEnglish) October 11, 2021
وہ زہیجیانگ کے دیہی علاقے میں شور شرابے والی دنیا سے دور اپنی مرضی اور خوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 5 سال کی عمر میں کنگ فو سیکھنے کا آغاز کیا جو ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا۔
کنگ فو دادی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی روز نئی ٹیکنیک سیکھتی ہیں،پہلے یہ ان کا شوق تھا لیکن اب وہ اسے جسمانی ورزش کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں۔
الجزیرہ کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے شک اب وہ بوڑھی ہو گئی ہیں لیکن ان میں اب بھی وہی ہمت اور حوصلہ ہے۔