پاکستان میں کورونا سے مزید 28 اموات رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 134 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار389کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا پھر بڑھنے لگا

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار859،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار974، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار197، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار153، بلوچستان میں 33 ہزار76، آزاد کشمیر میں 34 ہزار350 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار350 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار497، خیبرپختونخوا 5 ہزار645، اسلام آباد 932، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں