ٹی 20 ورلڈ کپ: شعیب ملک کی واپسی ، لالہ خوش


قومی کرکٹر شعیب ملک کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکوارڈ کا حصہ بنانے پر لالہ خوش ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی  کی حیثیت سے اچھا کردار اداکرسکتے ہیں۔ ان کی واپسی سے خوشی ہوئی۔

Good to see Shoaib Malik recalled for the T20 World Cup. As a senior and experienced player he can contribute big time for Pakistan. All the best ? https://t.co/i2SMfZaWOV

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شعیب ملک کوصہیب مقصودکی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ قومی کرکٹر صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صہیب مقصود کو کمر کی تکلیف لے گئی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے،پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسرنے ان  کی انجری کا جائزہ لیا۔
پاکستان  کرکٹ بورڈ کے  میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث اب وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

اس سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم نے  آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

 


متعلقہ خبریں