پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید29 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 87 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید955 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار188ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار557کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی 20 کپ: 4 کھلاڑی کورونا سے متاثر
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار295،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار584، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار512، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار58، بلوچستان میں 33 ہزار69، آزاد کشمیر میں 34 ہزار326 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار344 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 770 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار480، خیبرپختونخوا 5 ہزار632، اسلام آباد 931، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔