اوپننگ کی قربانی دینی پڑی تو ضرور دوں گا، محمد رضوان


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹس مین محمد رضوان نے کہا ہے کہ اگر مجھے اوپننگ کی قربانی دینی پڑی تو ضرور دوں گا، میرے لیے ٹیم کی کامیابی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کا اعلان پہلے ہوا اور اس کے بعد اس میں تبدیلیاں کی گئی ۔اس کا ہم کوئی اثر نہیں ہو گا کیونکہ ابھی تک ٹیم اکھٹی ہوئی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کوشش کروں گا، جتنا ہو سکے اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلواوں۔

بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا دباؤ نہیں ہوگا یہ میچ بھی عام ٹیموں کی طرح کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کا ہائپ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہے، اگر کھلاڑیوں نے اسے حاوی کر لیا تو اس کا نقصان ہو گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ سرفراز احمد اور اعظم خان باعث عزت ہیں، اگر کپتان ہوتا تو ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے 5 کیپر کھلاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کھیلتا ہوں، وکٹ کنڈیشنر کو دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ اٹیکنگ کھیلنا یا نہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں مختلف چیزیں کرنے کی کوشش کی جس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ میچ کو کنڈیشنز کے مطابق دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، ہم نے 200 تک کا بھی ہدف عبور کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں