شاہ رخ تو کنگ ہے ہی، گوری کا بھی اپنا مقام


بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے اثاثوں کی مالیت 40 ارب روپے کے قریب ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، وہ ایک کامیاب انٹیریئر ڈیکوریٹر اور فلم ساز مانی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوری خان نے شاہ رخ خان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے سال 2018 میں فارچیون انڈیا میگزین کی طاقتور 50 خواتین کی فہرست میں جگہ بنائی تھی۔

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد

ایک کامیاب انٹیریئر ڈیکوریٹر اور فلم ساز سے گوری خان نے  تقریبا 40 ارب روپے کی دولت کما رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوری خان انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور اب تک کئی فلمی ستاروں اور بڑے کاروباری کے گھر اور آفس کو ڈیکوریٹ کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کا سب سے بڑا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہے۔

بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے چند روز قبل کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارا گیا تھا۔

چھاپے میں  شاہ رخ خان کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا۔ آریان خان پر منشیات کے استعمال کا الزام ہے۔ تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف بھی کیا۔

 


متعلقہ خبریں