صاف لوگوں کو آگے آنے نہیں دیا جاتا، کرپٹ افراد کو حکومت ملتی ہے: فضل الرحمان

متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

ملتان: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صاف و شفاف لوگوں کو یہاں آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارا نام پانامہ یا پینڈورا کسی میں شامل نہیں ہے۔

چھوٹے چھوٹے مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ استقامت کے ساتھ نا اہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے دیکھ لیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ملک کو اس منزل کی جانب لے کر جانا ہے جس کے لیے یہ بنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 74 سال بعد بھی مقصد کی تلاش میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا وفد فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا: خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام فکر معاش میں ہی لگے رہیں اور حقیقی ایشوز کی طرف نہ دیکھیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ، روس اور برطانیہ کو شکست ہوئی ہے لیکن وہاں کی حکومت کو تسلیم کرنے میں جھجھک محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پرکہا کہ افغانستان پر یکطرفہ شرائط عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایجنڈے ملتوی نہیں ہوتے بلکہ مؤخر ہوتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں