چھوٹے چھوٹے مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، مولانا فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام مدارس اور مذہبی طبقےکی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، شدت اور انتہاپسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کی بہترین تربیت کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں