پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق جلد ایک زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس دینے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد صارفین کی پروفائل تصویر کی پرائیوسی سے متعلق تبدیلیاں لانے والا ہے۔
فی الحال واٹس ایپ کی پروفائل تصویر کے لیے تین آپشنز رکھے گئے ہیں جن میں ایوری ون یعنی سب کو تصویر دیکھنے کی اجازت ہے۔
دوسرا آپشن میرے کانٹیکٹس یعنی اس آپشن کو منتخب کرنے والے کی تصویر صرف اس کے رابطے میں رہنے والے افراد دیکھ سکتے ہیں۔
اور تیسرا آپشن نوبڈی کا ہے، جس میں صارف کی تصویر کوئی نہیں دیکھ سکتا۔
ویب بیٹا کے مطابق واٹس ایپ پروفائل تصویر سے متعلق آپشنز میں اضافہ کرنے والا ہے۔ اب صارفین کو سہولت بھی فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے کنٹیکس میں موجود صرف منتخب لوگوں کو تصویر دیکھنے کی اجازت دیں گے۔
مذکورہ فیچر سے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن صارفین مستفید ہوسکیں گے البتہ فیچر تک رسائی کب تک ممکن ہوگی اس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔