جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دفترمیں آتشزدگی


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دفترمیں آتشزدگی سے فرنیچر اور دیگر سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دفتر میں آتشزدگی کا واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اسٹاف روم میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جب کہ یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا۔

واقعہ کے بعد سامنے آنے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج کیسز نہیں سنیں گے۔


متعلقہ خبریں