حزب اختلاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا کردار بہت دلچسپ ہے وہ بگڑی ہوئی شہزادی ہیں۔ یہ اربوں کی کرپشن کریں تو کوئی ان سے پوچھنے کی جرات نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کیلبری فونٹ کا اداروں نے مریم نواز کو مشورہ دیا تھا ؟ ان کے حق میں جو فیصلہ ہو وہ ٹھیک اور جو ان کے حق میں نہ ہو وہ غلط ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دینے کا مسودہ تیار

جج شوکت صدیقی پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شوکت صدیقی کو نواز شریف نے جج تعینات کیا تھا اور شوکت صدیقی عرفان صدیقی کے آدمی تھے جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت صدیقی کو جس طرح لگایا گیا سب کو پتہ ہے۔ آج ان کو باہر جانے دیا جائے تو سب اچھا ہوجائے گا۔ شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مجرم قرار دیا ہوا ہے اس لیے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے شہباز شریف سے بات نہیں ہو سکتی تاہم حزب اختلاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں