وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

waseem akram

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ لوگ سوشل میڈیا پر بدتمیزی کرتے ہیں جو ان سے برداشت نہیں ہوتی۔

ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی مزید وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو سال میں کم از کم 200 سے 250 دن کوچنگ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے میرے لیے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ میں اب اپنے ملک اور خاندان سے دور ہونا نہیں چاہتا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کھیل کے میدان میں ٹیم کھیلتی ہے لیکن کوچ صرف کھلاڑیوں کی تربیت اور میچ سے قبل منصوبہ بندی میں ان کی مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کے پاس صرف 2 روز

سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے انٹرویو کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ان کی باؤلنگ میں بہت تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو آرام کا جو مسئلہ ہے وہ ان سے پوچھنا چاہیے کہ کیا آپ کو آرام کرنا چاہیے یا نہیں کیونکہ ہم نے دنیا کی نقل نہیں کرنی کہ اگر آسٹریلیا کے کھلاڑی آرام کر رہے ہیں تو ہم نے بھی آرام کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں