’ لوگو! کیسا محسوس ہوا؟ ‘

پی ٹی وی نے بھیجا ہرجانے کا نوٹس: شعیب اختر برہم ، عدالت جانیکا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ بند ہونے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ لوگو! کیسا محسوس ہوا؟۔

شعیب اختر نے اپنی طنزیہ ٹوئٹ پر واٹس ایپ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کئی گھنٹوں تک واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز معطل رہیں اور لوگوں کو ان ایپس کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

فیس بک نے اپنی زیر ملکیت واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز معطل ہونے پر لوگوں سے معذرت کی اور کہا کہ سروسز کو بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بعد ازاں 6 گھنٹے بعد فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بحال کر دی گئییں۔

شعیب اختر کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ سچ کہوں تو بہت اچھا ہوا، سوشل میڈیا کی ویب سائٹس بند ہونے پر لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں