فزکس کے نوبل انعام 2021کا اعلان


فزکس کے نوبل انعام 2021کا اعلان کردیا گیا ہے۔
طبیعیات میں نوبل پرائز سیوکورو منابے ، کلاؤس ہاسل مین اور جیورجیو پیرسی کے نام رہا ہے،نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں کا تعلق اٹلی، جاپان اور جرمنی سے ہے۔

جنہیں نوبل انعام پیچیدہ جسمانی نظام سمجھنے میں خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

امن انعام کا اعلان جمعے کے روز کیا جائے گا جبکہ گذشتہ روز طب کا انعام دو امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا تھا۔ انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سےمتعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طب کا نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں کے نام

2020 میں نوبل انعام برائے امن اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا تھا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کوایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پردیا گیا۔

گزشتہ سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں۔

دیگرناموں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنالسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ سویڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں