لاہور: ایئرپورٹ سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا



لاہورائر پورٹ سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا.

پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے، طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کے طیارے میں ساڑھے تین سو کے قریب مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں منتقل کر دیا گیا، ایئرلائن نے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کی ہدایت کی  ہے۔


متعلقہ خبریں