سروس بند ہونے پر واٹس ایپ کا وضاحتی بیان جاری

whatsapps

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے بندش سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ لوگوں کی واٹس ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہیں۔ لوگوں کو مذکورہ ایپس کے استعمال مشکلات کا سامنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں