مصرکے شہر سموحہ میں اسٹور میں کام کرنے والا ملازم نماز میں سجدہ کی حالت میں انتقال کر گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری رکعت ادا کر کے پہلا سجدہ کرتا ہے اور اس کے بعد دوسرے سجدے میں اس کا انتقال ہو جاتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو اسٹور کے کیمرے میں ریکارڈ ہوئی جو بعد میں سوشل میڈیا پر ڈالی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
واقعے میں انتقال کرجانے والے شہری کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے اور وہ 3 بچوں کا باپ تھا۔