پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین ملک ہے، ٹائمل ملز


انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں انگلینڈ کے اسکواڈ میں موجود فاسٹ بولر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستان میں کئی مرتبہ جا چکا ہوں، یہ ملک کرکٹ کھیلنے کے بہترین ہے۔

ٹائمل ملز نے کہا کہ پاکستان کے شائقین بہت اچھے ہیں، اور وہاں بہت اعلی کوائلٹی کی کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے متعلق میں زیادہ بات نہیں کر سکتا، یہ میرے سے اوپر کی باتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دورہ پاکستان کا موقع ملا تو میں ضرور وہاں جانا پسند کروں گا۔


متعلقہ خبریں