روس سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر خبیب نورماگومیدوف نے پینے کیلئے الکوحل کی پیشکش پر دلچسپ جواب سے سب کو مسکرانے پر مجبور کر دیا۔
خبیب اولڈ ٹریفورڈ فٹبال میچ دیکھنے گئے تھے اور انہوں نے وہاں شرٹ نمبر7 کیساھ تصویر بھی بنائی۔
Welcome to Old Trafford, Khabib ?7️⃣#MUFC | #MUNEVE pic.twitter.com/DqkIKNafRu
— Manchester United (@ManUtd) October 2, 2021
سابق فٹبالر سرالیکس فرگوسن نے خبیب کو الکوحل پینے کی پیشکش کی جس پر باکسر نے پرمزاح جواب دیا۔
خبیب نے بتایا کہ میرے تمام دوست اور فینز جانتے ہیں کہ میں حلال کھاتا ہوں اور الکوحل نہیں پیتا، آج جب میں اولڈ ٹریفورڈ میں تھا تو میرے ساتھ یوسین بولٹ اور سرالیکس فرگوسن بھی تھے۔
خبیب نے کہا ’’الیکس فرگوسن نے شراب کا پوچھا، یہ ان کیلئے اچھی ہوگی، ایک سیدھا سا طریقہ ہے کہ میں انہیں کہتا میں مسلمان ہوں، میں شراب نہیں پیتا۔ لیکن میں نے کہا یہ اچھی نہیں ہے اگر میں نے پی لی تو تم سب کو ماروں گا، یہ اچھا مشورہ نہیں ہے‘‘۔
Khabib: “If I drink I can smesh all of you guys”
The moment Khabib met Sir Alex Ferguson yesterday at Old Trafford and was asked if he wanted some wine ? pic.twitter.com/tnhKkpUk9Z— muslim daily (@muslimdaily_) October 3, 2021
روسی باکسر نے کہا ’مسلمان ہونا آسان نہیں لیکن آپ اس کو اتنا مشکل بھی نہ بنائیں، اچھے بنیں اور دوسروں کو دکھائیں کہ آپ مسلمان ہیں‘۔
خبیب نے کہا یوسین بولٹ اور دیگر لوگ اصل بات سمجھ گئے تھے لیکن سرالیکس فرگوسن چونکہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ میں سب کو ماروں تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے تم نہ پیو‘‘۔