پاناما کے ہنگامہ کے بعد پینڈورا کا ڈھنڈورا

پنڈورا پیپرز میں غیر ملکی شخصیات کے نام بھی شامل

پاناما لیکس کے بعد نیا پینڈورا باکس کھلنے کو تیار ہے۔ تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے پنڈورا پیپرز کے نام سے نئے انکشافات کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں آئی سی آئی جے نے بتایا کہ پینڈورا پیپرز پاناما پیپرز سے بھی بڑا انکشاف ہو گا۔


ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی تحقیقات میں دنیا کی نامور شخصیات کے مالی امور کی تفصیلات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز اور 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں نے حصہ لیا۔

نئی تحقیقات پاکستانی وقت کے مطابق کل رات ساڑھے 9 بجے شائع کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں