آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں مقرر

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


  اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی۔

آصف زرداری کیخلاف ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے  آخری سماعت میں کیس پیپربکس طلب کیں تھیں۔

اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا،احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا

 


متعلقہ خبریں