پاکستان کے غیر ملکی اور مقامی قرضوں کا حجم 253ارب ڈالر

ڈالر

وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پاکستان کے غیر ملکی اور مقامی قرضوں کا حجم 253ارب ڈالر ہے 

وزرات خزانہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضے 86ارب ڈالر ہیں ۔پاکستان کے مجموعی مقامی قرضے 167ارب ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کر چکی ہے، فواد چوہدری

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں جون 2021تک کا احاطہ کیا گیا،کل قرضوں میں غیر ملکی قرضوں کاحجم 34 فیصد ہے۔ کل قرضوں میں مقامی قرضوں کاحجم 66 فیصد ہے۔ تمام قرضوں کا تخمینہ 157.3روپے فی ڈالر کے تناسب سے ہے

وزارت خزانہ کے مطابق کل غیر ملکی قرضے جی ڈی پی کے 74.9فیصد کے مساوی ہیں۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7.38ارب ڈالر کے قرضے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت توانائی کا گردشی قرضے میں 50 فیصد اضافے کا اعتراف

پیرس کلب کے 10.72 ارب ڈالر اور ملٹی لیٹرل کے 33.83ارب ڈالر کے قرضے ہیں۔ورلڈ بینک سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم18.13 ارب ڈالر ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضوں کا حجم13.42 ارب ڈالر ہے

 


متعلقہ خبریں