شہزادی بھی جاسوس کی دیوانی


جیمز بانڈ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے پریمیئر میں شہزادی کیٹ میڈلٹن، شہزادہ ولیم اور پرنس چارلس کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔

فلم کا پریمیئر رائل البرٹ ہال میں ہوا جس میں شاہی خاندان کے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ گولڈن گاؤن پہنے شہزادی کیٹ میڈلٹن مرکز نگاہ رہیں۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن  ڈینیئل کریگ سے کافی متاثر نظر آئیں اور انہوں نے ان کے کام کو بھی خوب سراہا۔

فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کورونا وبا کے باعث ایک سال کی تاخیر سے ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم کے ورلڈ پریمیئر کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ فلم پریمیئر میں شاہی خاندان کی شرکت نے اسے ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ بنا دیا۔

فلم میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ بھی میڈیا اور شاہی خاندان کی توجہ کا مرکز نظر آئے۔ 52 سالہ ڈینیئل کریگ کو شہزادی کیٹ میڈلٹن اور پرنس چارلس نے سراہا۔

بانڈ گرلز لاشانا لنچ، اینا ڈی ارماس اور لیا سیڈوکس نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔ فلم میں استعمال ہونے والی آسٹن مارٹن گاڑی کو بھی ریٹ کارپٹ پر انٹری دی گئی۔
شہزادہ چارلس، کمیلا پارکر، شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم نے فلم کی کاسٹ اور کریو سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور فلم کی کامیابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔ فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ بطور جیمز بانڈ یہ  ڈینیل کریگ کی آخری فلم ہے۔


متعلقہ خبریں