پالتو مچھلی کی جان بچانے کیلئے 70 ہزار روپے خرچ


لندن: برطانیہ میں پالتو مچھلی کو بچانے کے لیے 70 ہزار روپے خرچ کر دیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلیو بیل نامی مچھلی کو برطانوی شہری نے اپنے گھر میں پال رکھا تھا جس کی عمر تقریباً 17 برس ہے۔ مچھلی کے منہ میں گوشت کا لوتھڑا بن رہا تھا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہو رہی تھی۔

برطانوی شہری نے مچھلی کے علاج پر 300 برطانوی پاؤنڈز خرچ کر دیے جو تقریبا 70 ہزار پاکستانی بنتے ہیں۔

گولڈ فِش سست پڑنے پر وہ اسے مچھلیوں کی بہترین سرجن کے پاس لے کر آیا۔ سرجن نے اپنی ٹیم کے ساتھ مچھلی کا آپریشن کیا جو ایک غیرمعمولی مشکل کام تھا جس پر خطیر رقم خرچ کی گئی۔

مچھلی کے منہ میں بننے والا لوتھڑا یہاں تک بڑھ گیا تھا کہ مچھلی خود کھانے سے قاصر تھی اور اس کا مالک اپنے ہاتھوں سے اسے غذا دے رہا تھا۔

ڈاکٹر ہانا کی زندگی کا یہ دوسرا پیچیدہ ترین آپریشن بھی تھا جس میں مچھلی کو سلایا گیا اور آپریشن کے بعد اٹھایا گیا جس میں ایک گھنٹہ لگا۔ آپریشن سے لوتھڑا نکالنے میں کل 20 منٹ صرف ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پراسرار مقام جہاں بھاری بھرکم پتھر خود حرکت کرتے ہیں

مچھلی کو بے ہوش کرنے کے لیے خاص طریقہ کا خواب آور کیمیکل دیا گیا اور یہی سب سے مشکل مرحلہ بھی تھا۔ پہلے اسے خاص انیستھیسیا والے محلول میں ڈبویا گیا جہاں مچھلی پر غنودگی چھائی رہی اورآپریشن میں اس پر مسلسل پانی ڈال کر اسے گیلا رکھا گیا۔

اس دوران ڈاکٹر ہانا نے پیچیدہ آپریشن کرکے لوتھڑا نکالا۔ اس کے بعد زخم پر دوا لگائی اور درد کش دوا بھی دی۔ اب گولڈ فِش مکمل طور پرتندرست ہے اور خوش وخرم زندگی گزار رہی ہے۔


متعلقہ خبریں