چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، وقار یونس


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست انضمام الحق کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب اپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وقار یونس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، میں امید کرتا ہوں ہے آپ جلدی اچھے ہوجائیں گے۔

پاکستانی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ انضی ۔۔۔ تمہارا دل۔۔ اتنا پیارا دل۔۔ اسکو لگتا ہے نظر لگ گئی ہے۔ بہت فکر ہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

دعا ہے کہ تم ٹھیک ہو کر جلد اپنے پیارے دل سے ہم سب کو اسی طرح خوش کرو گے جیسا تم ھمیشہ کرتے ھو۔ پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو ۔ جلد ملتے ہیں۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں اور وہ گزشتہ روز لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے جنہیں اب گھر بھیج دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں