سعودی عرب: 60 سال سے زائدعمر کےافرادکو بوسٹر شارٹ لگانے کا اعلان


سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زائدعمر کے افراد کوتقویت کے طور پر کوویڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔

وزارت صحت نے سوموار کو مملکت میں کورونا کے 59 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انجکشن سے خوفزدہ افراد کیلیے ویکسین والا اسٹیکر تیار

وزارت کے ایک بیان کے مطابق کوروناوائرس کا شکار مزید78 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 536028 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹرالعبدالعالی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں کروناوائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔ان کا اشارہ اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی جانب تھا جن کی تعداد اب ایک سو سے بھی کم رہ گئی ہے۔

انھوں نے تم تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کی منظورشدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوا لی

مملکت میں اب تک کورونا وائرس کے ریکارڈ کیے گئے کیسوں کی کل تعداد 546985 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 8704 ہوگئی ہے۔اس وقت کوروناوائرس کے تشویش ناک کیسوں کی تعداد244 ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں


متعلقہ خبریں