ایسا ملک جہاں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

ایسا ملک جہاں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہاں اب تک کورونا کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا کو پھیلے تقریباً 2 برس ہونے کو ہیں لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں تاحال وائرس کا کوئی ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ترکمانستان میں حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہاں کے شہری عالمی وبا کے اثرات سے بچے ہوئے ہیں۔

سابق سوویت ریاست ترکمانستان کی آبادی 60 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور دنیا کے کم سے کم ان پانچ ملکوں میں شامل ہے جہاں حکام نے تاحال کوئی ایک بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں کیا۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی اور عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکمانستان کے علاوہ  بحرِاوقیانوس میں واقع تین جزائز اور شمالی کوریا جہاں سخت گیر سرکاری نظام ہے ایسے علاقے ہیں جہاں سے کورونا کی وبا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔

ترکمانستان میں سخت تسلط رکھنے والے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اپنے ملک میں وبا کی رپورٹس کو ’جعلی‘ قرار دیا اور کہا کہ وبا کے خلاف اقدامات کو ’سیاست زدہ‘ نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ او

واضح رہے کہ قربان قلی بردی محمدوف ترکمانستان پر سال 2006 سے حکومت کر رہے ہیں۔

ترکمانستان سے باہر رہنے والی آزاد تنظیموں، صحافیوں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ اس ملک میں اس وقت وبا کی تیسری لہر جاری ہے اور اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں جہاں درجنوں افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ ان تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق ترکمانستان کے صدر اپنے عوامی امیج کو برقرار رکھنے کی کوشش میں تباہ کن وائرس کے خطرے کو کم کر کے پیش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں