دی کپل شرما شو کے خلاف مقدمہ درج


عدالت کے منظر میں اداکاروں کو شراب نوشی کرتے ہوئے دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شو کے میکرز کے خلاف ایک قسط پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں شو کی کاسٹ کو کمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے شراب پیتے دکھایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے کامیڈی شو کے پروڈیوسرز پر عدالت کی بے عزتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو ایک اور ‘ہمسفر’ کی خواہش

یہ مقدمہ مدھیہ پردیش کی شیو پوری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وکیل نے دائر کیا تھا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ  ’دی کپل شرما شو کی قابل اعتراض مناظر والی قسط 21 اپریل کو بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کی گئی تھی۔

وکیل کے مطابق شو کے میزبان کپل شرما اور بھارتی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر ایم پی سنگھ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں