شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر اور مقبول ماڈل نیہا راجپوت کا نکاح ہوگیا۔
گزشتہ شب شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا راجپوت نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر گرے سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب شہباز تاثیر نے اپنے نکاح پر گرے واسکٹ کے ساتھ سفید قمیص شلوار زیب تن کی۔
View this post on Instagram
شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے نکاح کی تقریب میں اُن کے قریبی رشتے داروں سمیت خاص دوستوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی مایوں کی ویڈیوز وائرل
اس سے قبل دونوں کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
واضح رہے کہ شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماہین غنی سے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
شہباز تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے ہیں، جنہیں جنوری 2011 میں قتل کیا گیا تھا، والد کے قتل کے 7 ماہ بعد انہیں اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا۔
شہباز تاثیر تقریبا 5 سال تک افغانستان میں رہے تھے، جس کے بعد مارچ 2016 میں انہیں بازیاب کروایا گیا تھا