دولت کی خاطر سگے باپ کو اولاد سے لاتعلق پیش کر دیا، شہباز گل

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہاز گل نے کہا ہے کہ دولت کی خاطر سگے باپ کو اولاد سے لاتعلق پیش کر دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہاز گل نے مریم نواز کے بیان کہ میں اس وقت مسلم لیگ ن میں ںہیں تھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا آپ اس وقت مسلم لیگ قطر میں تھیں ؟

مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی جب ووٹ دینا پڑا تو پوری ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی اور آپ خاموش ہوں گی۔

شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں اہلیہ اور بچوں سے لاتعلق، بیٹے باپ سے لاتعلق لیکن دادا کی جائیداد سے تعلق۔ اسی طرح شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بیوی بچوں سے لاتعلق۔

انہوں نے کہا کہ دولت نے سگے باپ کو اولاد سے دولت کی خاطر لاتعلق پیش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں، مریم نواز

اس سے قبل شہباز گل نے کہا کہ شریف فیملی قومی دولت لوٹ کر لے گئی اور پارٹی ارکان قسمیں دے رہے ہیں کیا یہ ہے ان کی زندگی کا مقصد ؟ انسان سے غلطی بھی ہوجاتی ہے لیکن معاشرے میں سمجھ داراپنے بیٹے اور خاندان کے کسی فرد کی قسم نہیں کھاتے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شریف فیملی نے تو پارٹی ارکان کی زندگیاں بھی برباد کر دی ہیں۔ جو میرٹ پر بات کرتے ہوئے اپنے خاندان کے فرد کے لیے قسمیں نہیں اٹھاتے وہ سارے پارٹی ارکان شریف فیملی کے لیے قسمیں کھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں