ماہرہ خان جنسی استحصال اور گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ


ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف عالمی مہم کامن ویلتھ کا حصہ بن گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہیں۔

ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ پر لکھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ ماہرہ خان کامن ویلتھ ممالک کی جوائن دی کورس مہم کا حصہ ہیں۔ اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی پر وزیراعظم کا بیان، ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آ گیا

ماہرہ نے ’جوائن دی کورس‘ نامی مہم سے متعلق دیگر دو پوسٹس بھی کیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی استحصال سمیت دیگر مسائل پر خاموش رہنے کی روایات کو ختم کرکے آواز بلند کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


اقوام متحدہ  کے ذیلی ادارے ’یونائٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ‘  کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد خواتین جسمانی تشدد کا شکار ہیں جب کہ 40 فیصد شادی شدہ خواتین شوہروں کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں