جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری


پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری دے دی۔

ہائیر ایجوکیشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نئی سیٹوں کیمنظوری دی گئی ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اورا سکول ایجوکیشن میں بھی نئی سیٹوں کو منظور کیا گیا ہے
ہائیر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب میں 53 نئی نشستوں کیلئے 126 اعشاریہ 94 ملین روپے کا بجٹ منظور کر لیا  گیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کیلئے 59 سیٹوں کی منظوری دے دی گئی۔ ان سیٹوں کے لیے 184 اعشاریہ 5 ملین روپے فنڈز کی منظور کیا گیا ہے
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کے محکمے میں 71 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے71سیٹوں کیلئے 182 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی  ہے۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محکمہ ساؤتھ پنجاب کی 74 سیٹیں نکالی جائیں گی۔ 74سیٹوں کیلئے 123 اعشاریہ 35 ملین روپے کے فنڈز  جاری کیے جائیں گے
منظور شدہ تمام تر بجٹ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں