ماہرہ خان اور کبری خان کا ڈرامہ سب کا فیورٹ


پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئی ہیں۔

ماہرہ خان اور کبری خان کا ڈرامہ سب کا فیورٹ بن گیا، ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کی آٹھویں قسط نے بھی جادو چلادیا، یو ٹیوب پر چند گھنٹوں میں 23 لاکھ ویوز ہو گئے۔

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کی سرحد پار بھی دھوم

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے  ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔

عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔


متعلقہ خبریں