قومی ٹیم کے سابق کوچ کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان سامنے آ گیا

مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے۔ میرے وہاں گزرے 3 سال بہت شاندار تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

نیوزی لینڈ دورہ منسوخی: لگتا ہے ہمیں پوری کہانی نہیں بتائی جا رہی، وسیم اکرم

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے  لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیریز منسوخ: وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا  رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں