کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر شدید دکھ ہوا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سیریز پاکستان کے لاکھوں فینز کے چہروں پر ہنسی بکھیر سکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد ہے، سیکیورٹی ایجنسیاں ہماری شان ہیں۔
Extremely disappointed on the abrupt postponement of the series, which could have brought the smiles back for millions of Pakistan Cricket Fans. I’ve full trust in the capabilities and credibility of our security agencies. They are our pride and always will be! Pakistan Zindabad!
— Babar Azam (@babarazam258) September 17, 2021
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہےکہ ان کے لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیریز منسوخ: وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ
مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔